۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق حکیم کے انتقال پر حکیم خاندان اور حوزہ علمیہ عراق کی خدمت میں تعزیت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق حکیم کے انتقال پر حکیم خاندان اور حوزہ علمیہ عراق کی خدمت میں تعزیت پیش کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

عالم و فاضل اور مہاجر فی سبیل اللہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق حکیم کی وفات کی خبر سن کر دل کو بہت تکلیف پہنچی اور نہایت افسوس ہوا۔

عراق کی ظالم حکومت کے ہاتھوں حکیم خاندان کے افراد کی شہادت، خاص کر والد محترم کی شہادت کے بعد بھی اس عالم دین نے تبلیغ کا دامن نہیں چھوڑا اور مختلف ممالک میں ہجرت کرکے دین اسلام اور مکتب اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی تبلیغ و اشاعت جاری رکھی، آخر کار اپنی زندگی کے آخری لمحات کو امیر المؤمنینؑ کے جوار میں بسر کرتے ہوئے جسم خاکی کو چھوڑ کر دار بقا کی جانب کوچ کر گئے۔

میں اپنی اورحوزہ علمیہ ایران کی جانب سے حکیم خاندان اور حوزہ علمیہ عراق کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کو اہل بیت علیہم السلام اور شہدائے حکیم کے ساتھ قرار دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

عاش سعیداً و مات مرحوماً سعیداً

علی رضا عرفی

قم المقدسہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .